Reg: 12841587     

بیرونی عمرہ زائرین کی ’قدوم‘ پورٹل میں رجسٹریشن ضروری

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے عمرہ پر آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ آنے سے قبل ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر ویکسین کی رجسٹریشن کریں۔ اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے مملکت آنے والے عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل آن لائن ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر ویکسینیشن کے بارے میں معلومات اپ لوڈ کریں۔ قدوم پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وزارت داخلہ کے ہوم پیج پر ابشر پلیٹ فارم پر قدوم کا پورٹل موجود ہے جسے کلک کرنے پر اس کا پیج کھل جاتا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے فائززر بائیونٹک، ایسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین فراہم کی جا رہی ہے-

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظورکردہ سائنوویک اور سائنوفام ویکسین کو بھی سعودی عرب میں منظورکیا گیا ہے۔

وہ افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین کا کورس مکمل نہیں کیا انہیں سعودی عرب آنے کے بعد مقررہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز دی جاتی ہے جبکہ ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملکوں میں ویکسین لگائی ہے انہیں سعودی عرب آنے کے بعد 5 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ’کالا ہیرا‘ پہلی بار منظرِعام پر

Next Post

کراچی پورٹ پر ریت میں پھنسنے جہاز کو نکال لیا گیا

Related Posts
Total
0
Share