مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ملتان، رحیم یار خان اور لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں بارش کے باعث موسم سرد اور درجنوں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
پشاور میں موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا جبکہ مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
دوسری جانب شانگلہ کے علاقے الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
علاوہ ازیں چمن سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برف باری کے بعد قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔