Reg: 12841587     

ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ مقرر،کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

 نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔

منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے۔ عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ  مقرر کر دیے گئے۔

ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ ہوں گے۔ کرنل عمران ڈار سیکورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اور ملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے

عبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔

اس سے قبل  ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا یہی ٹیم  نیوزی لینڈ سیریز میں بھی  شرکت کرے گی۔

اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں۔اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو  رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی اور 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت میں ایک اور وائرس کا حملہ

Next Post

شکر گڑھ: سیلابی ریلے میں بہنے والی بچی کی تلاش دوبارہ شروع

Related Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا ڈریپ کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں

اسلام آباد:منتظر مہدی وزیراعظم کی ہدایت پر ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے تحقیقات شروع کر…
Read More
Total
0
Share