Reg: 12841587     

سپریم کورٹ میں آئینی صورتحال پر از خود نوٹس کی سماعت آج پھر ہوگی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک کی آئینی سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

 چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بحث کرائے بغیر ووٹنگ پر کیسے چلے گئے، عدالت ہوا میں فیصلہ نہیں کرے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی سولات کے جوابات دینا ہوں گے، ہم بھی جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بحث کرانے کی اجازت نہ دینا طریقہ کار کی خامی ہے جب کہ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں ڈپٹی اسپیکر نے اسپیکرکا وہ اختیاراستعمال کیا جو ڈپٹی اسپیکر کا اختیار نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلاول نے عمران خان سے بیرونی سازش کے ثبوت لانے کا مطالبہ کردیا

Next Post

کوئی بھی آئین سے بالاحکم جاری نہیں کرسکتا: چوہدری شجاعت

Related Posts
Total
0
Share