Reg: 12841587     

مری میں 2 روز بعد برف باری کا سلسلہ تھم گیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مری میں 2 روز بعد برف باری کا سلسلہ تھم گیا اس دوران 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

مری میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ گلگت بلتستان سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی برف باری کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب شمالی علاقوں میں موسم سرد ہونے کے باعث کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر 28 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے اور کراچی سمیت صوبے بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے جس دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لانگ مارچ کی تیاریاں، PDM کا اجلاس آج ہوگا

Next Post

مشیر وہ باتیں اچھالتے ہیں جس کا نقصان عمران کو ہوتا ہے، شجاعت

Related Posts
Total
0
Share