برمنگھم(نمائندہ خصوصی)
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی قیادت میں ہزاروں لوگوں نے انڈیا کے یوم آزادی پر وکٹوریہ اسکوائر کونسل ھاؤس برمنگھم پر ریلی کی شکل میں انڈین آرمی اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔
جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو ظلم و قید کی زنجیروں سے آزادی کا اقوام متحدہ و برطانیہ حکومت سے مطالبہ کیا اور ان ممالک سے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق و آزادی کے لیے مطالبہ کیا جو انسانیت کے حقوق کے دعوے دار اور دنیا میں جمہوریت کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔
اب وہ حکمران کہاں سو گئے ہیں؟ جو جموں و کشمیر کے شہداء اور مظلوم مسلمانوں کی آزادی تو کیا؟ ان کی بات کرنا گوارا نہیں کر رہے۔
یاد رہے کہ تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ پوری دنیا میں جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق و آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کبھی انڈین ایمبیسی کے سامنے،یورپین اسمبلی کےسامنے،نیویارک،لندن،دبئی اور یورپ کے مختلف بڑے شہروں میں کئی سالوں سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے لیے انڈین آرمی کی دہشت گردی و ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
آخر میں صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے برطانیہ کے وزیراعظم جونس بورسن کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ ایک ایسے ملک کے وزیراعظم ہیں جو جمہوریت و حقوق کی بات کرتا ہے جس کا قانون انصاف و عدل کی دنیا میں مثال ہے۔
مظلوم کشیمری آپکی طرف دیکھ رہے ہیں کہ برطانیہ کب انڈین آرمی اور مودی سرکار سے ہمارے حقوق و آزادی کی بات کرکے ہمیں ظلم و تشدد،ظلم بربریت کی زنجیروں سے آزاد کروائے گا۔