Reg: 12841587     

چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا تنازع، مشیر وزارت تعلیم عہدے سے مستعفی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے ملاقات کے تنازع پر وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم نے ڈاکٹر عائشہ رزاق سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا سبب اور اس پر وضاحت مانگی تھی تاہم ان کی جانب سے جواب نہیں ملا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ رزاق اور وزارت کے اعلیٰ حکام میں تنازعات چل رہے تھے، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ کئی اجلاسوں میں بھی احتجاجاً غیر حاضر رہیں۔

ڈاکٹر عائشہ رزاق نے بھی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کی وضاحت پر استعفیٰ دیا ہے۔

حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے معاملے پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ رزاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذیلی اداروں کے سربراہان سے ملنا یا ان کی تعلیم کے فروغ کے لیے معاونت کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔

حکام وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عدم اعتماد اپوزیشن کا حق، ہم بھی پوری طرح تیار ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی

Next Post

امارات نے پروگراموں میں شرکا کی حد ختم کردی مساجد میں سماجی فاصلے میں کمی

Related Posts
Total
0
Share