Reg: 12841587     

امارات نے پروگراموں میں شرکا کی حد ختم کردی مساجد میں سماجی فاصلے میں کمی

دبئی(بیورو رپورٹ)

متحدہ عرب امارات نے مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے شرکا کی انتہائی حد کی پابندی ختم کرنے اور مساجد میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ کم کرکے ایک میٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق امارات میں ادارہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے بتایا کہ ’ملک میں وبا میں کمی آئی ہے۔ صورتحال معمول کی جانب آرہی ہے۔ اقتصادی و سیاحتی و تفریحاتی اداروں، شاپنگ سینٹرز میں سرگرمیوں و پروگراموں اور ٹرانسپورٹ کے وسائل سے فائدہ اٹھانے والوں کی انتہائی تعداد 15 فروری تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شادی بیاہ اور تعزیتی اجتماعات میں بھی شرکا کی انتہائی حد کی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ادارہ صحت کی ترجمان نے بتایا کہ ’مساجد میں نمازیوں اور عبادت گھروں میں آنے والوں کے درمیان محفوظ فاصلہ کم کرکے ایک میٹر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے کہا کہ ’امارات نے سائنٹفیک بنیادوں پر پروگرام اور سکیمیں تیار کی ہیں۔ محکمہ صحت کے ماہرین وبا کی صورتحال پر 24 گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ امارات کے تمام باشندے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں جبکہ دو خوراک لینے والوں کی تعداد 94.75 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں سب سے اہم سماجی آگہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا تنازع، مشیر وزارت تعلیم عہدے سے مستعفی

Next Post

او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں پر مسلسل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار

Related Posts
Total
0
Share