مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عوام سے خطاب کررہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے لیے مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیا گیا، جب ملک صحیح سمت جارہا تھا تو ہمارے خلاف سازش کی گئی، ہماری حکومت میں ساری چیزیں مثبت جارہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کل لوگ نکلے یہ انقلاب سے کم نہیں ہے، نیا پاکستان بننے جارہا ہے، قوم کو جب نظریہ سمجھ میں آجائے اور شعور آجائے تو یہ بڑی بات ہے۔
انہوں نےکہا کہ جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا،معیشت اوپر نہیں جائےگی۔