Reg: 12841587     

بیرسٹر امجد ملک کی میاں محمد نواز شریف اور اسحاق ڈار سے لندن میں خصوصی ملاقات

لندن (خصوصی رپورٹر)

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خیر سگالی کا خصوصی پیغام بھی دیا،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کے علاوہ سنیئر قیادت کے عہدیداران بھی موجود تھے

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز (برطانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک) نے قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز محمد اسحاق ڈار سے لندن میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خیر سگالی کا خصوصی پیغام بھی دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے چیپٹرز میں عوام کی دلچسپی بدلتے موسموں کا عندیہ دے رہی ہے۔

آج لیڈرشپ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خیر سگالی کا خصوصی پیغام دیا ۔بیرون ممالک میں تنظیم نو کے ذریعے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ چیپٹرز لگائے جارہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی دنیا بھر میں تنظیم نو کے حوالے سے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کے علاوہ سنیئر قیادت کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی کنگز کا مایوس کن پی ایس ایل سیون اپنے اختتام کو پہنچا

Next Post

بھارت کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد کو 5 سال قیدکی سزا

Related Posts
Total
0
Share