Reg: 12841587     

آئی سی سی نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے، اس کے علاوہ سری لنکا،  زمبابوے اور نیدرلینڈز کے تین تین کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

سری لنکا کے پٹنم نشاکا، وانندو ہسارانگا اور مہیش تھیکشانا ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ زمبابوے کے شان ولیمز، سکندر رضا اور رچرڈ نگاراوا ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ، بس ڈی لیڈ اور اسکاٹ ایڈورڈز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کے برینڈن مک ملن اور کرس سول ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا اور نیدرلینڈز نےورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

زمان پارک پر پولیس پر حملوں کے کیس میں جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

Next Post

کراچی: پولیس نے ایم کیو ایم لندن کی ریلی پر مقدمہ درج کرلیا

Related Posts
Total
0
Share