Reg: 12841587     

بھارت کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد کو 5 سال قیدکی سزا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کو کرپشن کیس میں 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

لالو پرساد پر الزام تھا کہ انہوں نے چارے کے لیے مختص فنڈز میں سے 139 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق 1990 کے چارہ اسکینڈل کے پانچویں کیس میں سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد سمیت 39 افراد کو عدالت نے 15 فروری نے مجرم قرار دیکر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تین بار ریاست بہار کے وزیراعلیٰ رہنے والے 73 سالہ لالو پرساد اسی اسکینڈل کے مختلف مقدمات میں دسمبر 2017 سے سزا کاٹ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرسٹر امجد ملک کی میاں محمد نواز شریف اور اسحاق ڈار سے لندن میں خصوصی ملاقات

Next Post

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اور اموات میں کمی

Related Posts
Total
0
Share