Reg: 12841587     

پاکستان: مون سون بارشیں جاری، حادثات میں 3 افراد جاں بحق

مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ رات اسلام آباد میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جب کہ ایبٹ آباد میں بارش سے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں کئی کئی فٹ پانی بھر گیا۔

اس کے علاوہ جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ اور  حافظ آباد میں بھی تیز بارش ہوئی، سندھ میں سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہٰ یار، ٹھٹھہ، میرپور خاص ،مٹیاری  اور بدین میں بھی موسلا دھار بارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔


وادی نیلم میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، 15 مکانات تباہ اور 3 افراد لاپتا ہوگئے۔

بارشوں کے باعث ملک بھر میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور24 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں مطالعہ پاکستان کی کتاب کا اسٹاک مارکیٹ سے کیوں اٹھالیا گیا؟

Next Post

دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پربنی حکومت قبول نہیں کریگی: امریکا

Related Posts
Total
0
Share