مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا.
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان جمہوری اقدارکو فروغ دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ آئین میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، دنیا ترمیمی آرڈیننس تنقید کی حوصلہ شکنی کیلئے ہے، پیکا قانون اور اس میں ترمیم کو آئین پاکستان اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اجلاس کے ایک دن بعد حکومت نے پیکا قوانین میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی۔ حکومت نے ڈرافٹ پہلے ہی تیار کرلیا تھا، قانون سازی سے بچنے کیلئے سیشن ختم ہونے کا انتظار کیا۔