Reg: 12841587     

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کتنے عرصے کیلئے نااہل ہو سکتے ہیں؟ لیگی رہنما نے بتا دیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا جو عمران خان کے خلاف سچ بولتا تھا اس کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرائی جاتی تھیں، عمران خان کے خلاف دفعہ 420 کا مقدمہ بھی ہونا چاہیے۔

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا اس نااہلی کو مزید آگے لے کر جائیں گے، یہ بات یہاں ختم نہیں ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، الیکشن ایکٹ کے تحت عمران خان پر 5 سال نااہلی اور 3 سال جیل اور 50 ہزار جرمانہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے پر یہ لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے، آج قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ آج فارن فنڈڈ فتنے کے خاتمے کا دن ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو یہ فیصلہ پہلے کرلینا چاہیے تھا، آج صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، ایسے شخص کو 4 سال تک ملک کی باگ ڈور دی گئی۔

ان کا کہنا تھا چار سال ملک کی معیشت کو تباہ کیا گیا، اس شخص نے توشہ خانہ سے کوئی چیز نہ چھوڑی، اس نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروا کر قومی اسمبلی کی نشست حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

Next Post

پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں، امریکا

Related Posts
Total
0
Share