مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
بھارتی شہری نے قطرہ قطرہ سمندر بننے کی مثال سچ کر دی۔ شہری نے سکے جمع کر کے موٹر سائیکل خرید لی۔
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے کئی مہینوں تک سکے جمع کیے۔ مطلوبہ رقم جمع ہونے پرشہری سکوں سے بھری بوری اٹھا کر اسکوٹر خریدنے شو روم پہنچ گیا۔
بھارتی شہری کو اسکوٹر تو آسانی سے مل گئی لیکن شو روم کے لیےمشکل کھڑی ہو گئی۔ سکوں سے بھری بوری کو تین لوگوں نے مل کر اٹھایا اور گھنٹوں تک کئی لوگوں نے مل کر سکوں کی گنتی کی۔
شو روم انتظامیہ کو نہ صرف سکے گننے میں دقت ہوئی بلکہ انہیں ایک ترتیب سے الگ الگ رکھنے کے لیے کئی ٹوکریوں کااستعمال کیا گیا۔