Reg: 12841587     

انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد قرار، الیکشن کمیشن کا پیمرا سے رجوع کا فیصلہ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں تاخیرکی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مختلف ٹی وی چینلز  پر چلنے والی ایسی خبروں کی ریکارڈنگز  منگوالی ہیں۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی ہے، انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان کی پُر زورتردیدکرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں سافٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

Next Post

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے کیلئے سڈنی پہنچ گئی

Related Posts
Total
0
Share