Reg: 12841587     

دھانی مین آف دا میچ، شاہد آفریدی بھی کارکردگی سے خوش

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

فاسٹ بالر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 7 کے پہلے پلے آف میں اپنی شاندار کارکردگی سے شاہد آفریدی کو بھی متاثر کیا۔ 

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم ملتان سلطانز  کے شاہنواز دھانی  کی بالنگ نے دھوم مچا دی۔ سابق کپتان فاسٹ بالر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے کوالیفائر جیت کر فائنل میں جگہ بنانے پر ملتان سلطانز کو مبارکباد دی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دھانی نے بہترین کارکردگی دکھائی اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق شاندار بالنگ کی۔

واضح رہے کہ  اس سے  پہلے  شاہنواز دھانی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ دھانی کو سیلیبیریشن کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔

دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 شکار کئے اور مین آف دا میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روسی صدر نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

Next Post

لاہور: پرانی انار کلی میں جھگڑا، تشدد سے اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق

Related Posts

انتخاب کرانے کیخلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب دوبارہ…
Read More
Total
0
Share