Reg: 12841587     

روسی صدر نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روس یوکرین تنازع، روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر قبضے کا منصوبہ نہیں رکھتا، روسی فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کو غیر عسکری کرنا ہے،
یوکرینی فوجی ہتھیار چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔

دوسری جانب یوکرین کے دارلحکومت کیئو میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، کیئو میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں گونجنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں ہونے والے دھماکے سی این این کی پر براہ راست نشریات کے دوران بھی سنے گئے۔

یوکرین میں فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے شروع ہو چکے ہیں،یوکرین وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پرامن شہروں پر حملے جاری ہیں، جبکہ وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ ہو چکا ہے۔

روس یوکرین تنازعہ پر سلامتی کونسل کا 3دن میں دوسراہنگامی اجلاس بھی شروع، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے کی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپیل کی  کہ پیوٹن اپنےفوجیوں کویوکرین پرحملےسے روکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دنیا روس کا احتساب کرے گی، امریکی صدر

Next Post

دھانی مین آف دا میچ، شاہد آفریدی بھی کارکردگی سے خوش

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے چئیرمین ملک راشد پرویز اعوان کو سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 38 الیکشن کمپین سیل سعودی عرب کا سربراہ مقرر کر دیا

سعودی عرب (بیورورپورٹ) اسو موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ آج ہم…
Read More
Total
0
Share