Reg: 12841587     

اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانا دینے پر عائد پابندی ختم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک  پروازوں میں کھانے پینے پر عائد پابندی ختم کردی۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر سول ایوی ایشن  نے اندرون  ملک  پروازوں میں مسافروں کو کھانا   فراہم  کرنے پر پابندی عائد کی تھی جسے اب کورونا کی شرح کم  ہونے پر اٹھالیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا  اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہوگا۔

سی اے اے کے نوٹیفکیشن کےمطابق اندرون ملک فضائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

Next Post

روس کی یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری، پہلے روز 137 ہلاکتیں ہوئیں

Related Posts
Total
0
Share