Reg: 12841587     

قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے، یہ مسودات قوانین قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر علی اصغر بابو کوفریڈم آف بارو کے اعزاز سے نوازا گیا

Next Post

دوست کا دوست کی پیٹھ پر وار، ساتھ بیٹھ کر چلتی موٹرسائیکل پر قتل کردیا

Related Posts
Total
0
Share