Reg: 12841587     

مونس الٰہی نے اسد قیصر سے گفتگو میں اپوزیشن سے ملاقاتوں پر کیا جواز پیش کیا؟

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما وفاقی وزير چوہدری مونس الہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔

مونس الٰہی کہتے ہیں انہوں نے اسپیکر سے کہا ہے سیاسی بات چيت اور مشاورت جاری ہے ا س کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فیصلہ کیا گيا ہے، وہ اپنے وعدوں کے پابند ہیں اور مکمل احترام کریں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گيا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو  میں مونس الٰہی نے اسد قیصر کو یقین دلایا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سے تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے، اپوزیشن رہنماؤں سے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روس کی یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری، پہلے روز 137 ہلاکتیں ہوئیں

Next Post

پاکستانی سفارتخانے کا جنگ زدہ کیف میں پھنسی پاکستانی لڑکی کی مدد سے انکار

Related Posts
Total
0
Share