مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
یوکرائن میں پاکستانی سفارت خانے نے کیف کے مضافات میں پھنسی پاکستانی لڑکی کی مدد سے انکار کر دیا۔
آمنہ حیدر کا کہنا ہے کہ کیف سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں دوست کے گھر پناہ لیے ہوئے ہوں، پاکستانی سفارت خانے سے نکلنے والی بس نے مجھے پک کرنے سےانکار کر دیا، کیف جانے والے راستے بند ہیں اور میرے پاس ٹرانسپورٹ نہیں کہ کیف پہنچ سکوں۔
پاکستانی لڑکی کا کہنا ہے کہ سفارت خانے نےکہا صبح ٹرنوپل نہ پہنچی تو وہ مدد نہیں کریں گے، کل چلنے والی بس کے بعد اگلی بس کب چلے گی سفارت خانے کو بھی اس کا نہیں پتہ ہے۔
سفارت خانے کے حکام نے آمنہ حیدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سفارت خانے پہنچنا پڑے گا ورنہ ہم نہیں بچا سکیں گے، اگلی کوئی بس نہیں ہے، آپ آسکتی ہیں تو ٹھیک ہے۔
آمنہ حیدر نے سفارت خانے کے حکام سے کہا میں تو یہاں پر پھنس جاؤں گی، جس پر سفارت خانے کے حکام نے جواب دیا کہ ’’آئی ایم سوری‘‘ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔