Reg: 12841587     

جنوبی لبنان: عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر اہلکار شہید

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جنوبی لبنان میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر  اہلکار حسین یزبیک شہید ہوگئے۔

فلسطین کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی لبنان میں بھی جارحیت جاری ہے، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر اہلکار حسین یزبیک سمیت 4ارکان شہید ہوگئے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 ساتھیوں سمیت حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے سینئر رہنما صالح العاروری کی شہادت سے یمن، شام اور عراق کے سپورٹنگ محاذوں پر مزاحمت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئے گی۔

بیروت کے مرکز میں حماس رہنما پر حملے کو لبنان کے عوام، سکیورٹی اور خودمختاری پر حملہ قراردیتے ہوئے حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس حملے کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی مزید بمباری جاری ہے جہاں 24 گھنٹوں میں 120 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی اپنے ایک مغوی کوآزادکرانےکی کوشش ناکام ہوگئی اور حملے میں مغوی بھی ہلاک ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شدید دھند سے ملک بھر کا فلائٹ آپریشن متاثر، آج 24 پروازیں منسوخ

Next Post

چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا: شہباز شریف

Related Posts
Total
0
Share