Reg: 12841587     

امارات، پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت بڑھانے سے بہترین نتائج نکل سکتے ہیں،خالد محمود چودھری

دبئی ( بیورو چیف )

متحدہ عرب امارات مینارٹی ونگ کے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن جون قادر نے متحدہ عرب امارات کی سیاسی و کاروباری شخصیات سمیت برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری خالد ہنجرا کا دبئی کے مقامی ہال میں پھولوں کے گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا


استقبال کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کاروباری شخصیات شامل تھیں جن میں جان قا در، شہزاد بٹ، سہیل عا مر گھمن، وقاص گھمن، چودھری عبدالرزاق گجر، ساجد حسین، سناور گل، عظیم یونس، کوکب، سیموئیل، آشرمون، پرویز اسماعیل، شمعون، عاشق گل اور دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں-

اس موقع پر برطانیہ سے آئے مہمان خصوصی چوہدری خالد ہنجرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات، پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت بڑھانے سے بہترین نتائج نکل سکتے ہیں جبکہ باہمی تجارت کے فروغ سے تینوں ممالک کے خوشگوار تعلقات میں اضافہ ہو گا اور لوگوں کا بزنس تینوں ممالک میں فروغ پائے گا- جس سے پاکستان کی اکانومی مستحکم ہوگی میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں چوہدری خالد ہنجرا نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری 9مئی کے واقعات سے افسردہ نظر آتا ہے


حکومت پاکستان سے اس پلیٹ فارم کی وساطت سے اپیل کرتا ہوں کہ 9مئی کے خوفناک اور نا قابل برداشت واقعات کے ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کرکے قانون و انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت عبرت ناک سزا دی جائیں تاکہ ہماری زندگی میں اور رہتی دنیا تک کوئی ملک کی بقاء،ملکی املاک کو نقصان، بالخصوص شہداء پاکستان کی تصاویر و مجسمے کی بےحرمتی،کور کمانڈرز کی رہائش گاہوں،جی ایچ کیو اور افواج پاکستان کے جوانوں پر بری نظر سے نہ دیکھ سکے-
انھوں نے 9مئی کے پیش آنے والے واقعات کی پر زور مذمت بھی کی-


مہمان خصوصی نے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات مینارٹی ونگ کے مرکزی صدر جون قادر کا والہانہ استقبال کرنے اور پر تکلف عشائیہ دینے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اور پی ایم ایل این دبئی کے انفارمیشن سیکرٹری وقاص گھمن کی فیملی افراد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انکے لیے دعائے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کونسلر شکیل احمد نے راچڈیل بارو کونسل کے ڈپٹی میئرمسز روبینہ بی بی ڈپٹی میئریس کا حلف اٹھا لیا

Next Post

سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

Related Posts
Total
0
Share