Reg: 12841587     

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کا روٹ تبدیل

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ کا روٹ سکیورٹی وجوہات پر  تبدیل کردیا گیا ۔

صبح لاڑکانہ سے روانہ ہونے والا سندھ حقوق مارچ اب رانی پور سے روٹ تبدیل کرکے مہران ہائی وے سے ہوتا ہوا نواب شاہ پہنچے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو آج نوشہرو فیروز ضلع کے مختلف مقامات پر خطاب کرنا تھا۔

پہلے مارچ کو رانی پور سے قومی شاہراہ سے گزرنا تھا اور کنڈیارو اور ہالانی سے ہوتے ہوئے نوشہرو فیروز پہنچنا تھا، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان استقبال کرتے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو خطاب کرنا تھا۔ 

سکیورٹی کی ایک وجہ یہ بھِی بتائی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کو آج نوشہروفیروز کی حدود سے گزرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خالد مقبول صدیقی نے حکومت کیلئے آئندہ دو روز اہم قرار دیدیے

Next Post

اپوزیشن رہنماؤں نے بجلی، پیٹرول، ڈیزل سستا کرنے کو وزیراعظم کا گھبرانا قرار دے دیا

Related Posts
Total
0
Share