Reg: 12841587     

سمارٹ بال سے گیند بارے سب کچھ جان سکیں گے، وسیم اکرم

دبئی(بیورورپورٹ)

آئی ایل ٹی 2022 اپنے پہلے سیزن میں سمارٹ بال متعارف کرارہا ہے یہ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے گیند سے متعلق اعدادوشمار اکٹھے کئے جائیں گے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم سمارٹ بال متعارف کرانے کو سراہا ہے ان کا کہنا ہے کہ “یہ کچھ نیا ہے، کچھ دلچسپ ہے، کچھ مفید ہے۔ ایک باؤلر کی حیثیت سے آپ اندازہ لگاسکیں گے کہ گیند کس طرح سوئنگ کرے گی یا کسی خاص پچ پر کیسا ردعمل دے گے انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد آپ گیند کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگلے میچ کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ایک کمنٹیٹر کی حیثیت سے میں سوئنگ، پچ سے رفتار، ہوا میں گھماؤ دیکھتا ہوں۔ یہ ٹیکنالوجی نئی ہے اور اس سے بہت مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ آئی ایل ٹی 20 کا پہلا سیزن جنوری فروری میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایل ٹی 20 کے پہلے سیزن میں سمارٹ بال متعارف

Next Post

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، ورلڈ بینک

Related Posts
Total
0
Share