Reg: 12841587     

امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر بھی پابندی لگادی ۔

خبرایجنسی کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارے تیار کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جنگی گاڑیاں، الیکٹرانک وار فیئر نظام، میزائل اور ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں بھی پابندی کا حصہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی تازہ پابندیوں میں بیلاروس کو بھی شامل کیا گیا ہے، بیلاروس کو تیل کی ریفائننگ سے متعلق ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جاسکے گی۔

بیلاروس پر پابندی ٹیکنالوجی اور سوفٹ ویئرز کی روس منتقلی روکنے کےلیے لگائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روسی بمباری سے پاکستانی، بھارتی، چینی و دیگر طلبہ کو خطرہ ہے، یوکرین کا دعویٰ

Next Post

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات

Related Posts
Total
0
Share