Reg: 12841587     

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 248 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 953 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 36 ہزار 678 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.59 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 338، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 614، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 264، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 519، بلوچستان میں 35 ہزار 361، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 68 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 543 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 513 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 83، خیبر پختونخوا 6 ہزار 283، اسلام آباد ایک ہزار 14، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

Next Post

امریکہ نے روس کی امیر ترین شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

Related Posts
Total
0
Share