Reg: 12841587     

یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کیف: یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی جو یورپ کا سب سے بڑا نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے۔ روسی حملے کے بعد زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی سے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ریڈی ایشن کا لیول بڑھ گیا اور اگر پاور پلانٹ پھٹ گیا تو چرنوبل سے 10 گنا بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔

اینرگودر کے میئر دمتری اورلوف نے بھی آگ لگنے کی تصدیق کی ہے۔ میئر نے کہا یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارتوں اور بلاکس پر دشمن کی بھاری گولہ باری کے نتیجے میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے۔

انہوں نے اسے عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ زاپوریزیاپاور پلانٹ پر گولہ باری بند کرو‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روس کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، صدر یوکرائن

Next Post

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Related Posts
Total
0
Share