Reg: 12841587     

آج تاریخی دن ہے، اس دن کیلئے پاکستان نے 24 سال انتظار کیا: چیف ایگزیکٹو پی سی بی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے آسٹریلیا سے سیریز کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کے لیے پاکستان نے 24 برس انتظار کیا۔

راولپنڈی میں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے، فخر ہے کہ میرے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ مداحوں نے آسٹریلوی ٹیم کو اپنے گراؤنڈز پر دیکھنے کے لیے 24 سال انتظار کیا۔

 سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے:  حکام کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا کے حکام کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے، پاکستان میں آج تاریخی دن ہے جس کے لیے ہم نے انتھک کام کیا۔

نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آسٹریلیا کی ٹیم کا تاریخی استقبال کیا گیا، پی سی بی اور پاکستان میں کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے، سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ بھر میں آج سے سی این جی پھر بند

Next Post

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share