Reg: 12841587     

عمران خان کے ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘ سے جُڑے بیانیے پر سعید غنی کا دلچسپ تبصرہ

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

عمران خان اور تحریک انصاف کے ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘ سے جُڑے بیانیے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا طنزیہ اور دلچسپ تبصرہ سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں سعید غنی نے لکھا کہ ان کے ایک دوست سے کسی نے پوچھا کہ ’اگر کترینا کیف تم سے شادی کے لیےکہے تو تمہارا کیا جواب ہوگا؟‘ دوست نے جواب دیا ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘ ۔

سعید غنی کے مطابق اس دن سے ان کا دوست بڑے فخر اور تکبر سے ہر جگہ یہ کہتا پھر رہا ہے کہ ’کترینا کیف نے انھیں شادی کا کہا اور ان کا جواب تھا ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘ ۔

بعدازاں ایک اور ٹوئٹ میں سعید غنی نے مزید لکھا کہ ہمارے اسی دوست کے کرتوتوں کی وجہ سے اہلیہ نےگھر سے نکال دیا ہے اور اب پورے جہاں میں رولا ڈالا ہوا ہےکہ کترینہ کیف نے سازش کرکے مجھے گھر سے نکلوا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نواب شاہ میں لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی خاتون جاں بحق

Next Post

ایرانی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کردی

Related Posts
Total
0
Share