مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کوئٹہ میں گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی پشتونستان چو ک کے ایک مکان میں نامعلوم افراد نے گھس کر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دو خواتین اور ا یک مرد سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائر نگ کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوئے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔
وا قعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ خاندانی رنجش کا معاملہ ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔