Reg: 12841587     

یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم وطن پہنچ گیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: یوکرائن سے پہلا پاکستانی طالب علم وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی جنید حسین الٰہی 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکرین گیا تھا تھا تاہم روس کی جانب سے 24 فروری کو ہونے والے حملے کے باعث وہاں پھنس گیا تھا۔

براستہ استنبول کراچی پہنچنے والے طالبعلم جنید حسین الٰہی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اب بھی بہت سے طالبعلم بے یارو مددگار موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر خدا بخش بابر کی مہربانی سے میں واپس وطن واپس پہنچا ہوں، سینیٹر خدا بخش بابر نے میرے لیے ٹکٹ کا بندوبست کیا۔

پاکستانی طالبعلم نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے پاکستانی سفارت خانے کے کردار کو صفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارت خانےنےکہا کہ صرف 3 دن کی رہائش دیں گے، اس کے بعدکچھ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوئٹہ:گھر میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

Next Post

پنجاب کی عوام کا نعرہ ہے گو سلیکٹڈ گو ، بلاول کا ساہیوال میں عوامی مارچ سے خطاب

Related Posts
Total
0
Share