Reg: 12841587     

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ناظم الامور مسز پینگ چن شو کی ملاقات

ہیڈ آف نیوز منتظر مہدی(اسلام آباد)

باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک پر پیش رفت پر تبادلہ خیال، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ناظم الامور پینگ چن شو نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون سمیت سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی و علاقائی معاملات میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے، پاکستان اور چین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو پائیدار امن کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، چینی ناظم الامور نے سی پیک منصوبوں کیلئے خصوصی اقدامات پر شکریہ ادا کیا، چینی ناظم الامور نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‏لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کےایڈوکیٹ عامر ریاض احمد کی چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز بیرسٹر امجد ملک سےان کے چیمبر میں خصوصی ملاقات ہوئی

Next Post

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کا یقین دلایا ہے : عامر ڈوگر کا دعویٰ

Related Posts
Total
0
Share