راچڈیل(خصوصی رپورٹر)
پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اوورسیز ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک سے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈووکیٹ عامر ریاض احمد کی ان کے چیمبر راچڈیل میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی ترقی میں رول آف لاء کی اہمیت،پاکستان کے موجودہ حالات، بنچ اور بار کے دو طرفہ تعلقات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔ معزز مہمان کو بیرسٹر امجد ملک نے اپنی کتاب( پاکستان کے سفر) سے نوازا اور بار کیلئے نیک تمناؤں کیساتھ رخصت کیا۔