Reg: 12841587     

متحدہ عرب امارات کا وبا پر قابو پانے کا اعلان ، بحالی کے مرحلے میں داخل

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ’ امارات کورونا وبا پر کنٹرول کے بعد بحالی کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ متاثرین کی تعداد کم ہوگئی۔ وبا مکمل طور پر قابو میں ہے قدرتی آفات بحرانوں اور ہنگامی امور کے قومی ادارے کے ترجمان ڈاکٹر طاہرالعامری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات وبا کے ہنگامی حالات سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے۔موثر حکمت عملی کی بدولت امارات نے وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں کامیاب عالمی مثال قائم کی ہے۔ ڈاکٹر طاہر العامری کا کہنا تھا کہ امارات تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہے۔ وائرس سے متاثرین کی تعداد میں نمایاں حد تک کمی کورونا ایس او پیز پر مؤثر عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ولی عہد ابوظبی صاحب السمو شیخ محمد بن زاید آل نہیان یہ خوشخبری دے چکے ہیں کہ چیلنج کے سب سے بڑے دور سے گزرچکے ہیں۔ اب گزشتہ عرصے کے دوران وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابی کا تحفظ کرنا ہے۔ جنوری اور فروری کے دوران وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں امارات نے دنیا بھر کے ملکوں کے مقابلے میں بہترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودی عرب کا وبا پر قابو پانے کا اعلان، ماضی کا حصہ قرار

Next Post

دو برس بعد حرمین سمیت تمام مساجد میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلی نماز جمعہ

Related Posts
Total
0
Share