Reg: 12841587     

کراچی ٹیسٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اب سے کچھ دیر بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ہیں۔  قومی ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کی شمولیت متوقع ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سوئپسن ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

ٹریفک روٹ پلان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کے باعث آج سے 16 مارچ تک کاروٹ پلان جاری بھی کر دیا ہے جس کے مطابق شائقین کرکٹ گاڑیاں حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پر پارک کریں گے، حکیم سعید گراؤنڈ سے شائقین بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے جبکہ لیاقت آباد سےاسٹیڈیم جانے والی سڑک حسن اسکوائر فلائی اوور سے بند ہوگی۔

یونیورسٹی روڈ سےنیشنل اسٹیڈیم جانےوالی سڑک بھی بند رہے گی تاہم اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک کھلی رہےگی، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سےحسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کےلیےبند رہے گی، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ،کار ساز سےاسٹیڈم روڈ بھی بند رہے گی، ڈالمیاسے نیوٹاؤن کی سڑک پر بھی ہیوی ٹریفک چلنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یوٹیوب نے روس کے سرکاری چینلز بلاک کردیے

Next Post

عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر’’سٹہ‘‘ بھی شروع ہوگیا

Related Posts
Total
0
Share