Reg: 12841587     

یوٹیوب نے روس کے سرکاری چینلز بلاک کردیے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

انٹرنیٹ کی سب سے مقبول ویڈیو  اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے یوکرین پر حملے کے بعد  روس کے سرکاری چینلز بلاک کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق یوٹیوب نے جمعے کو  فوری طور پر دنیا بھر میں روس کے سرکاری فنڈ سے چلنے والے میڈیا سے وابستہ چینلز بلاک کردیا۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ اب ہماری  پرتشدد واقعات کی پالیسی کے تحت آتا ہے تاہم خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرین میں حملے کے بعد  یوٹیوب نے  روس کے سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ ‘آر ٹی’ اور دیگر تمام ٹی وی چینلز پر ویڈیوز کے ذریعے اشتہارات کی آمدنی کو روک دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دو برس بعد حرمین سمیت تمام مساجد میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلی نماز جمعہ

Next Post

کراچی ٹیسٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں

Related Posts
Total
0
Share