مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کاکہناہےکہ پیپلز پارٹی نے ہمارے نکات سے 100 فیصد اتفاق کر لیا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کچھ چیزوں پر اسمبلی میں قانون سازی ہو تو اسے عوام کے سامنے رکھنے میں آسانی ہو گی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
ایم کیو ایم کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پارٹی قیادت کی ملاقات میں کراچی، حیدرآباد سمیت شہری سندھ کے مسائل پر ایم کیوایم پاکستان کامؤقف رکھاگیا، پیپلزپارٹی نے مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ مستقل اور بہترروابط پراتفاق کیا۔