مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت جلسہ کرنا چاہتی ہے تو کر لے لیکن جلسے کے بعد دھرنا دیا تو ہم ان کا علاج کر یں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم نے بھی کارکنوں کو کال دے دی ہے، ہمارے لوگ ڈی چوک پہنچ کر حکومت کی وہ درگت بنائیں گے کہ انھیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جو چند سو افراد ڈی چوک لے کر آئے گی انھیں28مارچ کی صبح ڈی چوک سے فارغ کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا ہے اور وزیراعظم نے رہنماؤں کو 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہے۔
دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے ڈی چوک اسلام آباد پر 20 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کیا۔