Reg: 12841587     

راولپنڈی: غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن ، 11 دفاتر گرادیے گئے

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے  غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

 کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری  ہے جس دوران چکری روڈ پر 11 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر گرادیے گئے۔

ڈی جی آر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی 11 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر مسمار کرکے سر بمہر کردیے گئے، عوامی شکایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈی جی نے بتایا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز شہریوں کو ورغلا کر جعلسازی میں ملوث تھیں، شہری نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے سے معلومات لیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نہیں معلوم نواز شریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں یا نہیں: نگران وزیراعظم

Next Post

مراکش زلزلہ: ایک ہی جماعت کے 32 طالبعلم بھی لقمہ اجل بن گئے

Related Posts
Total
0
Share