Reg: 12841587     

رواں ہفتے ملک بھر میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، سندھ  اور جنوبی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مارچ کے وسط میں کراچی میں غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی، پارہ پیر کے روز 36 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 مارچ تک گرمی کی شدت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت ہار چکی، آرٹیکل 6 کی مجرم بن رہی ہے: متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ

Next Post

رحیم یار خان : نہر میں کار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share