Reg: 12841587     

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو آج طلب کرلیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو آج کراچی میں طلب کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آج دوپہر 2 بجے ایف آئی اے کراچی آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 5 اکتوبر کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر کراچی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم منتقل کیے جانے کے شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی، پی ٹی آئی عہدیدار طارق شفیع اور محمد رفیع لاکھانی نامزد ملزم ہیں جب کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ابراج گروپ کے عارف مسعود نقوی کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے مرکزی مالیاتی بورڈ کے رکن طارق شفیع سامنے آئے۔

انکوائری کے دوران ثابت ہوا کہ والٹن کرکٹ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 57 ہزار امریکی ڈالرز طارق شفیع کے کراچی میں غیر ملکی بینک کی برانچ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، یہ رقم 7 مئی 2013 کو کراچی کے بینک اکاؤنٹ میں موصول اور 8 مئی کو اسی اکاؤنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے نجی بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔

مقدمے کے مطابق طارق شفیع کے اسی اکاؤنٹ میں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے 1.84 ملین ڈالر موصول ہوئے، تمام ٹرانزیکشن مختلف کمپنیوں اور افراد کی ملی بھگت سے1947 ایکٹ کی خلاف ورزی سے کی گئیں، ملزمان پر فنڈز کی اصل نوعیت، مقام، نقل و حرکت اور ملکیت چھپانے کا بھی الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہو گئی

Next Post

سندھ میں وائس چانسلرکیلئے عمر کی حد میں تبدیلی کردی گئی

Related Posts
Total
0
Share