Reg: 12841587     

پشاور دھماکا: صوبائی کابینہ کی شہدا کے ورثاء کو 20 لاکھ فی کس دینے کی منظوری

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے سانحہ کوچہ رسالدار کے متاثرین کے لیے مالی امداد  کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کے شہداء کے لواحقین کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دی ہے جب کہ شدید زخمیوں کے لیے 5 لاکھ اورمعمولی زخمیوں کے 2 لاکھ روپے فی کس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ کابینہ نے الپوری شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق 6 افراد کے لواحقین کو بھی فی کس 10 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی۔ 

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے مختلف قسم کے معاوضوں کی شرح بڑھانے کے لیے ریلیف ایکٹ میں ضروری ترامیم کی بھی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کون چاہتا ہے کہ مونس الٰہی گرفتار ہوجائیں؟

Next Post

پاکستان کی طرف سے یوکرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان روانہ

Related Posts

گلاسکو:پاکستان کے سینئیر سیاستدان ، سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کی معروف شخصیت عمر فاروق چوھدری کی رھائش گاہ پر آمد

گلاسکو عارف چودھری پاکستان کے سینئیر سیاستدان ، سابق وفاقی وزیر اور ضیاء شہید فاؤنڈیشن کے چئیرمین اعجازالحق…
Read More
Total
0
Share