مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان کی طرف سے یوکرین کےلیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد پاکستان کی جانب سے یوکرین کیلئے انسانی امداد کی حوالگی کی تقریب نور خان ائیربیس پر منقد ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود ،وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی بھی موجود تھے
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی سامان یوکرین کے سفیر کے حوالے کیا ، امدادی سامان میں ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، بستر اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی سفیر نے امدادی سامان بھجوانے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق دو خصوصی پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پولینڈ کے شہر لبن میں پہنچایا جائے گا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل ہو جبکہ ہمارے یوکرین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے یوکرین کوانسانی بنیادوں پرامداد دینے کی منظوری دی تھی۔