مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
دھمکی آمیز خط پر روس کا ررد عمل بھی سامنے آگیا، روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا کہ امریکا نے عمران خان کے دورہ روس کی منسوخی کے لیے دباو ڈالا، پاکستان کی جانب سے امریکی دباو مسترد کیا گیا۔
جس کے بعد دورہ منسوخ نا کرنے پر امریکہ نے عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے وزیراعظم کے خلاف اچانک تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی، ترجمان نے کہا کہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے یوکرین معاملہ پر پاکستان کے متوازن ردعمل کی مذمت بھی کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے بارہا یہ کہا تھا کہ کہ ان کے خلاف سازش کو بیرون ملک سے مالی امداد دی گئی ہے۔