مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ پاکستان کا آئین سب سے سپریم ہے۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سےبالاحکم جاری نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین پاکستان سے بالانہیں اور پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بناسکتی، سب آئین کےتابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے۔