(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
متحدہ عرب امارات نے اقامہ دائمہ حاصل کرنے کے لیے 5 شرائط جاری کی ہیں۔ الامارات الیوم کے مطابق اقامہ دائمہ کی مقررہ شرائط پوری کرنے والوں کی درخواستوں کا جائزہ خصوصی کمیٹیاں لیتی ہیں۔ درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات چیک کی جاتی ہیں۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں امیدوار کو اقامہ دائمہ حاصل کرنے کے لیے محکمہ شہریت و قومیت سے رجوع کرکے قانونی کارروائی مکمل کرنا پڑتی ہے۔
متحدہ عرب امارات سرمایہ کاروں کو 5 سالہ اقامہ جاری کررہا ہے- یہ قابل توسیع ہوتا ہے- اس اقامے کے لیے پانچ شرائط مقرر کی گئی ہیں جو یہ ہیں۔
امیدوار کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ منفرد کاروباری ہونے کا تجربہ رکھتا ہے۔ 1۔
2۔ دوسری شرط یہ ہے کہ امیدوار پیش کردہ پروجیکٹ کا بڑا حصے دار ہو یا پروجیکٹ کی انتظامیہ کا رکن ہو۔
3۔ امیدوار متحدہ عرب امارات میں رہن سہن کے لیے تیار ہو۔
4۔ متحدہ عرب امارات کی کسی ایک ریاست میں تجارتی منصوبہ قائم کرنے کا ارادہ
5۔ امیدوار محکمہ شہریت و قومیت کے تقاضوں کو پورا کررہا ہو۔ اس حوالے سے اس کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔
حکام کے مطابق امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ دبئی میں اے آر ای اے 2071 یا ابوظبی میں ایچ او بی 71 سے اپنی نامزدگی کی منظوری حاصل کرے- اس منظوری کے بعد ہی اسے محکمہ شہریت و قومیت کی جانب سے ویزے کی درخواست پیش کرنے کے لیے دعوت نامہ جاری کیا جائے گا۔
ویزے کی کارروائی کیسے کریں؟
ویزے کی درخواست ای چینل کے ذریعے دینا ہوگا جس کا لنک یہ ہے۔
https://business.goldenvisa.ae
درخواست گزار کو نیا اکاؤنٹ کھولنا ہوگا درخواست منظور ہونے کی صورت میں امیدوار کو مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کرنے اور ویزے کے حصول کی درخواست دینے کےلئے لنک دیا جائے گا ۔ منظوری نہ آنے کی صورت میں امیدوار 30 دن تک انتظار کرکے نئی درخواست پیش کرسکتا ہے- منظوری کے بعد امیدوار درخواست مکمل کرے گا- یہ کام مکمل کرنے پراسے ای میل کے ذریعے ویزہ حاصل کرنے کا طریقہ کار بتایا جائےگا
ملٹی پل ویزہ چھ ماہ کے لیے جاری ہوگا- اس دوران امیدوار سرمایہ کار امارات میں اپنا پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے صورت حال کا جائزہ لے گا- ویزے کی درخواست کی کارروائی مکمل کرے گا تاکہ عارضی ویزے کو اقامہ دائمہ میں تبدیل کرسکے اگر امیدوارامارات میں مقیم ہوگا تو اسے ایک ماہ کا عارضی ویزہ دیا جائے گا اور اسے عارضی ویزے کو اقامہ دائمہ میں تبدیل کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
اقائمہ دائمہ کی مدت 5 سال ہے جس میں مزید 5 سال کے لئے قابل توسیع ہوگا۔ اس کے لیے انہیں کسی اماراتی کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی- سرمایہ کار کی بیوی یا شوہر، اولاد اور تین ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کو بھی 5، 5 سال کا اقامہ جاری ہوگا