Reg: 12841587     

روس کا افغان طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنےکی جانب بڑا قدم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان سفارتکار جمال گروال کو ماسکو میں افغان ناظم الامور تسلیم کر لیا گیا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخروا کےمطابق اقدام دوطرفہ تعلقات کی مکمل بحالی کی جانب قدم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے بین الاقوامی برادری نے افغانستان کی نئی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ طالبان کے اقدامات دیکھنے کے بعد کریں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیف سٹیز اتھارٹی کی ہیلپ لائن کالز کا ریکارڈ جاری

Next Post

وفاقی کابینہ میں کس جماعت سے کتنے لوگ شامل ہوں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

Related Posts
Total
0
Share